5-میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال میں غریب اور نادار لوگوں میں عید کےنئے کپڑوں کی تقسیم

مورخہ 6 مئی 2021  کو میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال، دھنیالہ،جہلم میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کا مقصد غریب اور نادار بچوں ،بچیوں اور عورتوں میں آنے والی عید کے موقع پر نئے کپڑے فراہم کرنا تھا۔ چودھری حاجی غلام جعفر چیئرمین یونین کونسل دھنیالہ ،فنانس سیکرٹری میاں محمد بخش ٹرسٹ، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، سینئر کنسلٹنٹ  گائنی کالوجسٹ، محترمہ مسزفلک شیر صاحبہ، سماجی کارکن، جہلم،  عمر مشتاق برگٹ،ٹرسٹی، یا سر مغل، جہلم رائل لائنز کلب، جہلم اور  دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔تلاوت کلام پاک کے بعد جناب چودھری حاجی غلام جعفر نے تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور  آنے والے معزز مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے میاں محمد بخش ہسپتال کے مشن اور یہاں دی جانے والی سہولتوں کا خصوصی ذکر کیا۔

اس کے بعد محترمہ ڈاکٹر امتیاز صاحبہ نے تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ جو پلیٹ فارم چودھری مشتاق حسین برگٹ صاحب )مرحوم( نے مہیا کیا ہے ہم ان کے اس مشن کو جاری رکھےہوئے ہیں۔اور یہ اسی صورت  ممکن ہے کہ غربا ءاور مساکین کا خاص خیال رکھا جائے اور ہر مشکل گھڑی میں ہم  ان  کے ساتھ ہوںاور ان کو احساس دلایا جائے کہ میاں محمد بخش ٹرسٹ ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ رہا ہے اور ساتھ رہے گا۔

 جناب چودھری حاجی غلام جعفر صاحب نے محترمہ مسز راؤ پرویز  اختر صاحبہ ،ڈی سی ، جہلم کو خصوصی خطاب کی دعوت دی۔ محترمہ مسز راؤ پرویز  اخترصاحبہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس میں حصہ لینے کے لیے میرا انتخاب بطور مہمان خصوصی کیا۔  میں یہاں آج میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال میں اپنے آپ کو پا کر بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں ۔میں امید کرتی ہوں کہ میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال حسب سابق  اپنی روایا ت کو جاری رکھے گا اور نادار اور غریب لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس قسم کی مثبت سرگرمیوں میں صاحب ثروت حضرات کو ساتھ دینا چاہیے تاکہ اس مشن کو مزید بہتر طریقے سے چلایا جائے اور اس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں۔ اس کے بعد باقاعدہ کپڑوں کی تقسیم کا آغاز کیا گیا۔ ہسپتال میں غرباء اور نادار لوگوں کی250-300 تعداد موجود تھی جن میں عید کے نئے کپڑے تقسیم کئے گئے۔ سب سے پہلے بچوں  اور  بچیوں میں کپڑے تقسیم کیے گئے اوربچیوں کو چوڑیاں بھی دی گئی۔ بچوں کے کے بعد نادار عورتوں میں کپڑے دینے کی باری آئی۔محترمہ مسز راؤ پرویز  اخترصاحبہ نے یہ کپڑے اپنے دست مبارک سے تقسیم کئے۔کپڑوں کی تقسیم ختم ہونے کے بعد جناب حاجی غلام جعفر نے انہیں ہسپتال کا وزٹ کروایا۔ انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا دورہ  کیا۔ ہسپتال میں دی گئی سہولیات اور ہسپتال